بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) نیشنل پارک لال سوہانرا میں موجود گینڈے کی جوڑی کی وفات کے بعد پارک کی رونقیں ماند پڑ گئیں۔ شاہ نیپال نے 1982میں جنرل ضیا الحق کے دور میں پاکستان کو گینڈوں کی جوڑی تحفہ میں دی تھی۔ گزشتہ مہینے مادہ گینڈا کی طبعی وفات کے بعد سے 42سالہ نر گینڈا بیمار رہنے لگا تھا۔ ڈاکٹروں نے ہر طرح کا علاج کیا مگرانکے مطابق نر گینڈا کو کوئی بیماری نہیں ہے جبکہ نر گینڈا کو مرحوم مادہ گینڈا کی جُدائی کا روگ ہے جو گزشتہ روز اسکی موت کا سبب بنا۔ گینڈے کا جوڑا عرصہ دراز سے لوگوں کی توجہ کا مرکز تھا۔ پاکستان بھر سے لوگ اس جوڑے کو دیکھنے کیلئے بچوں گینڈے دکھانے کیلئے نیشنل پارک لال سوہانرا کا رُخ کرتے تھے۔
492