360

چودویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کی پری پےئرڈ کیٹگری کا افتتاح

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)14ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کی پری پےئرڈ کیٹگری کا افتتاح کمشنر بہاول پور ڈویژن نےئر اقبال نے دل وِش اسٹیڈیم چولستان میں فلیگ آف کر کے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی ٹی ڈی سی پی احمر ملک، ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیمور، ایڈیشنل کمشنر رابطہ آفتاب احمد پیرزادہ اورایڈیشنل کمشنر اشتمال تنویر حسین جھنڈیر سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پری پےئرڈ کیٹگری میں50ڈرائیورز نے حصہ لیا جو پہلے مرحلہ کے دوران ضلع بہاول پور کی حدود میں220کلومیٹر اور دوسرے مرحلہ کے دوران ضلع بہاول نگر کی حدود میں246کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ چولستان ڈیزرٹ ریلی پہلے مرحلہ میں پری پےئرڈ کیٹگری ایس ون میں نادر خان مگسی9:00 بجے، بابر خان کی گاڑی9:03 ، زین محمود کی گاڑی9:06، محمد آصف فضل چوہدری کی گاڑی 9:09 ، جعفرمگسی کی گاڑی9:12 ، نوشیرواں ٹوانہ9:15 ، اسد کھورو9:18 ، نعمان خان سرن جان9:21 ، صاحبزادہ سلطان محمد علی9:24 ، فیصل شادی خیل9:27 اور آصف امام کی گاڑی9:30 منٹ پر روانہ ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں