بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) عوامی خدمت سینٹڑ زحمت سنٹر بن گیا شہری کئی کئی روز دفترکے چکرلگانے پرمجبور، گھنٹوں قطارمیں کھڑارہنے کے بعد بجلی نہ ہے جرنیٹرخراب کابہانہ کرکے ٹرخادیاجاتاتفصیل کے مطابق ایک شہری محمد ضمیر نے بتایا کہ ان کے دوست دوبئی سے بہاول پورآئے اورگاڑی کاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے خدمت سینٹر گئے توکاونٹرپرموجودخاتون نے 15 منٹ انتظارکرانے کے بعد کہا کہ لائٹ نہیں ہے اور جرنیٹربھی خراب ہے اس لئے آپ سوموارکے روز تشریف لائیں شہری نے بتایا کہ ہم کئی روز سے خدمت سنٹرمیں لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے چکرلگارہے ہیں مگرکوئی توجہ نہ ہے۔دیگر شہریوں کی جانب سے پہلے بھی اس طرح کے شکایات اور ویڈیوز موصول ہوئی ہیں جس میں شہریوں نے ڈی سی بہاول پورسے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کامطالبہ کیا ۔
326