بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) ملک آصف رحیم چنڑ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاولپور ڈویژن نے گذشتہ ماہ جنوری2019 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ریسکیو 1122کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کنٹرول روم نے جنوری میں 42512فون کالز موصول کیں جن میں 3991کالزایمرجنسی سے متعلق تھیں اور ان پرجائے وقوعہ پر پہنچنے کا اوسطاً وقت 6.69 منٹ رہا۔ایمرجنسیز کی نوعیت بتاتے ہوئے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرملک آصف رحیم چنڑنے بتایا کہ ماہ جنوری2019میں928روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،28آگ لگنے کے واقعات، 60لڑائی جھگڑے کے واقعات،2508میڈیکل و دیگر واقعات اور467دیگر ریسکیوایمرجنسیزآپریشن کے واقعات شامل ہیں۔ملک آصف رحیم چنڑنے بتایاکہ ریسکیو1122بہاولپورنے گذشتہ ماہ میں3873افرادکو ریسکیو کیاجن میں1432افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کیا اور2441افراد جو شدید نوعیت کے زخمی تھے ان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاگیا۔علاوہ ازیں ریسکیو 1122 بہاولپور ریجن کے زیر اہتمام پیشنٹ ٹرانسفر سروس عوام کے لیے بھر پور خدمات سر انجا م دے رہی ہے گزشتہ ماہ پیشنٹ ٹرانسفر سر وس کے تحت ما ہ جنوری میں 788مریضوں کو احمدپور ، حاصل پور ، خیرپور اور یزمان و دیگر دہی مراکز سے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال اور سول ہسپتال اور پنجاب کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔مزید براں ریسکیو 1122محفوظ معاشرے کی تشکیل کیلئے یونین کونسل اور گاؤ ں کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی تشکیل کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے ۔
296