قبضہ مافیا کا قبضہ ،متاثرہ خاندان کا ڈی پی او آفس کے باہر احتجاجی دھرنا 352

قبضہ مافیا کا قبضہ ،متاثرہ خاندان کا ڈی پی او آفس کے باہر احتجاجی دھرنا

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)پلاٹ پر قبضہ مافیا کا قبضہ ،متاثرہ خاندان کا ڈی پی او آفس کے باہر احتجاجی دھرنا۔تفصیل کے مطابق عباسیہ ٹاؤن کے رہائشی خدا بخش اور محمد عابد نے اپنے خاندان سمیت ڈی پی او آفس کے باہر قبضہ مافیا کے خلاف احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ 1994 ء میں کینال کا پلاٹ عباسیہ ٹاؤن میں خرید کیا تھا چند روز قبل نیاز احمد نامی قبضہ مافیا جو کہ پیپلز پارٹی ڈویژنل صدر خواتین ونگ سائرہ عباسیہ کا شوہر ہے نے زبردستی غنڈا گردی کرتے ہوئے قبضہ کرلیا جب ہم موقع پر گئے ہمارے پلاٹ غیر قانونی تعمیر ہو رہی تھی جس پر ہم نے انہیں منع کیا مگر وہ باز نہ آئے جس پر ہم نے قانونی مدد کے لیے 15 پر کال کی جس پر ہمیں کہا گیا کہ تھانہ صدر آجائے جب ہم تھانہ صدر پہنچے تو تھانہ کے منشی سجاد نے ہمیں تھانہ میں بیٹھا لیا اور کہا کہ عابد تو اشتہاری ہے منت سماجت ہم ہمیں رات گئے شخصی ضمانت پر چھوڑا گیا انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی ہم ڈی سی آفس چوک پر انصاف کے لیے احتجاج کر رہے تھے کہ ایس ایچ او عامر غوری نفری لیکر آیا کو ہمارے احتجاجی بینرز ہمسے چھین لیے اور ہمیں گالی گلوچ کیا ۔متاثرہ خاندان نے ایک تو ہمارے پلاٹ پر قبضہ ہو گیا ہے جس کے تمام تر ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں دوسرا ہمیں احتجاج بھی نہیں کرنے دیا جا رہا انہوں نے وزیر اعلی پنجاب ،آر پی او اور ڈی پی او سے مطالبہ کیا کہ ہمارے پلاٹ کا قبضہ واپس دلایا جائے اور قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں