268

چولستان جیپ ریلی 2019کے لئے ریسکیو اینڈ سیفٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس


بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 بہاولپور میں گذشتہ روز 14 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی 2019کے لئے ریسکیو اینڈ سیفٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔جس کی صدارت ڈویژنل ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرملک آصف رحیم چنڑ نے کی ۔ اس اجلا س میں طے کیا گیا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ڈیزر ٹ ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب سے ہر ممکنہ تعاون کرے گی۔ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑ نے اس ضمن میں ڈیزر ٹ ریلی Contingency Planکے احکامات جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق 14فروری تا 17فروری2016کو پنجاب ایمرجنسی سروس ریلی کے لیے 5 جدید ایمبولینسز، ایک ماڈرن ریسکیووہیکل اور ایک فائر وہیکل، ایک ماڈرن ریکوری وہیکل،6جدید موٹر بائیک ایمبولینس، سمیت 33 ریسکیو آفیسران و ریسکیو اہلکاراپنی خدمات سر انجام دیں گے اورریسکیوکا ایک کیمپ بھی لگائیں گے۔ ریسکیو 1122نہ صرف امدادی کاروائیوں میں حصہ لے گی بلکہ شرکاء ریلی و حاضرین کے لیے میڈیکل کی خدمات ، آگ بجھانے کی خدمات کے ساتھ ساتھ ریلی میں حصہ لینے والی متاثرہ گاڑیوں کو ماڈرن ریسکیو وہیکل کے ذریعے محفوط مقام پر منتقلی اور گاڑی میں پھنسے ہوئے متاثرہ ڈرائیورز کوگاڑی کاٹ کر نکالنے کی سہولیات بھی دے گی۔علاوہ ازیں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122بہاولپور کا کنٹرول روم بھی متحرک رہے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیزرٹ ریلی کے بہاول نگر کی حدود میں شامل ٹریک کیلئے بھی ریسکیو 1122کی گاڑیاں دستیاب ہونگی جن میں تین ایمبولینسز سمیت 12ریسکیورز اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ڈیزرٹ ریلی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نبرد آزما ہونے کیلئے ریجن بھر کے تمام ریسکیو اسٹیشن اور کنٹرول روم متحرک رہیں گے اور تمام سٹاف ریڈ الرٹ رہے گا۔ ان ایام کے دوران ریسکیو سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔علاوہ ازیں آر ایچ سی رورل ہیلتھ سنٹر کڈ والا ہیڈ راجکاں ڈی ایچ کیو یزمان ،ڈی ایچ کیو حاصل پور پر بھی پیشنٹ ٹرانسفر سروس بھی موجود رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں