چڑیاگھربہاول پورمیں ہرن(سامبڑ) نے بچہ کوجنم دیا 431

بہاولپورچڑیاگھرکی آمدن2018 میں 1 کروڑ 66 لاکھ رہی

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) گزشتہ روز چڑیاگھربہاول پورمیں ہرن(سامبڑ) نے بچہ کوجنم دیا تفصیل کے مطابق چڑیاگھرمیں ہرن (سامبڑ) نے بچے کوجنم دیا بچہ اورمادہ ہرن دونوں صحت مندہیں ہرن کی آمد کے بعد چڑیاگھرمیں ان کی تعدادچارہوگئی ہے کیوریٹرچڑیا گھر بہاول پورنویدطارق نے بتای کہ یہ نایاب نسل کا ہرن ہے جوزیادہ تر بھار ت میں پایا جاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال 2018 ء میں چڑیاگھربہاول پورکی آمدن جس میں گیٹ انٹری ،سائیکل اسٹینڈ،جھولے ،کینیٹین اورجانوروں کی فروخت سے 1 ایک کروڑ 66 لاکھ رروپے ہوئی اوراس سال چڑیاگھرکی آمدن کاٹارگٹ 1 کروڑ 91 لاکھ مقررکیاگیاہے جس میں سے فروری 2019 تک 98 لاکھ روپے کی آمدن ہوچکی ہے اورامیدہے کہ موجودہ ٹارگٹ کوبھی احسن طریقے سے پوراکرلیاجائیگا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں