بہاولپور میں انٹرنیشنل واٹر کلرپینٹنگز کی نمائش 13 فروری سے منعقد ہوگی 254

بہاولپور میں انٹرنیشنل واٹر کلرپینٹنگز کی نمائش 13 فروری سے منعقد ہوگی

نمائش کا مقصدفن مصوری کی ترویج اور واٹر کلرآرٹ کی پرموشن ہے۔
بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز ) خطہ ء بہاولپور فنِ مصوری کے حوالہ سے اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔ نظرانٹرنیشنل واٹرکلرسوسائٹی نے بہاولپور شہر میں ایک بین الاقوامی سطح کی نمائش کے انعقاد کیا ہے۔اس سے پہلے اس سوسائٹی نے پاکستان کے مختلف شہروں میں اس طرح کی نمائش منعقد کی ہیں۔ جبکہ بین الاقوامی سطح پر مختلف ممالک میں منعقد ہونے والی نمائیشوں میں بھی پاکستان کے نامور مصوروں کی پینٹنگز شامل کی جاتی ہیں۔ سرصادق آرٹ کلب بہاول پورکے صدر محمدرمضان بھٹی اور میڈیا کوآرڈینیٹر ارشاد بھٹی نے بتایا کہ یہ نمائش بہاول پور کے مقامی ہوٹل سالٹ ن پیپر میں 13سے15فروری تک منعقد کی جائے گی جس میں تقریباًاکتیس (31)مختلف ممالک کے باون (52)بین الاقوامی نامور آرٹسٹ حصہ لے رہے ہیں جن میں امریکہ،چین، انڈیا،کنیڈا،ایران،سپین، برازیل،یونان،ڈنمارک،ہاگ کانگ اور دیگر
ممالک شامل ہیں جبکہ پاکستان بھر سے سترآرٹسٹوں کے فن پارے بھی نمائش کا حصہ ہونگے انہوں نے بتایا کہ اس نمائش میں ہر آرٹسٹ کی ایک ایک شاہکار پینٹگز رکھی جائے گی ارشاد بھٹی نے بتایا کہ عوام اور طالب علموں کی دلچسپی کو سامنے رکھتے ہوئے نمائش دیکھنے والوں کے لئے داخلہ فری رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نمائش کا بنیادی مقصد نوجوان طلباء طالبات میں واٹر کلر کی اہمیت اور فن مصوری کو فروغ دینا ہے، ظ سرصادق آرٹ کلب بہاول پورکے صدرمحمدرمضان بھٹی کا کہنا تھا کہ بہاول پور شہر میں پہلی بین القوامی واٹر کلر پینٹنگ کی نمائش کا ہونا ایک بہت اچھا اقدام ہے جس سے اس علاقہ کے آرٹسٹوں کو بھی اپنی ہنر مندی دکھانے کا بھر موقع مل رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں