بہاولپور بار ایسوسی ایشن کابینہ کی بہاولپور یونین آف جرنلسٹ سے ملاقات 259

بہاولپور بار ایسوسی ایشن کابینہ کی بہاولپور یونین آف جرنلسٹ سے ملاقات

نومنتخب صدر بہاولپور بار ایسوسی ایشن بہاولپور میاں محمد اظہرنے بہاولپور یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب عہدداروں کے اعزاز میں چائے کا اہتمام کیا
بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) نومنتخب صدر بہاولپور بار ایسوسی ایشن بہاولپور میاں محمد اظہر اور بار کابینہ کی جانب سے بہاولپور یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب عہدداروں کے اعزاز میں چائے کا اہتمام اور بہاولپور ایسوسی ایشن بار بہاولپور کے صدر آفس میں ملاقات۔بہاولپور بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد اظہر کی بہاولپور یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی جبکہ بہاولپور یونین آف جرنلسٹ کے صدر اے مجید گل اور عہدداروں کی جانب سے بھی بار کے نومنتخب صدر اور کابینہ کو بھی مبارک باد پیش کی۔ بہاولپور یونین آف جرنلسٹ کے وفد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی نائب صدر امین عباسی اور ممبر ایف ای سی راشد عزیز ہاشمی بھی شریک تھے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور کے صدر ملک شاہ رخ اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات ملک شاہ محمد چنڑ بھی موجود تھے جبکہ بہاولپور یونین آف جرنلسٹ کی دیگر کابینہ کے ممبران میں نائب صدور محمد اکرم ناصر اور اطہر لاشاری، جنرل سیکرٹری محمد عمران بھنڈر، فنانس سیکریٹری امجد اعوان، آفس سیکرٹری آصف کبیر، ممبران مجلس عاملہ میں مبارک پور سے مظہر رشید مسن، نور پور سے غلام مصطفی چنڑ، چشتیاں سے محمد ابوبکر، محمد آصف اور اشفاق احمد جبکہ سمہ سٹہ سے ملک طارق بھی شریک تھے۔ بہاولپور صدر بار میاں محمد اظہر کی جانب سے تین روز قبل لاہور میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار شمیم احمد سے ملاقات کا بھی احوال دیا۔صدر بار ایسوسی ایشن میاں محمد اظہر کا کہنا تھا کہ موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا تعلق خطہ بہاولپور سے ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ 50ویں چیف جسٹس ہیں۔میاں محمد اظہر کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس میاں اللہ نواز سمیت خطہ بہاولپور نے جوڈیشری کو بے شمار نامور شخصیات پیدا کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بہاولپور بار سے متعلق مسائل سے آگاہی فراہم کی گئی ہے۔ صدر بار کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بہاولپور بار کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کی گئی ہے۔ صدر بار نے خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بہت جلد بہاولپور بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدداروں کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اور وکلاء گاڑی کے دو پہیوں کی مانند ہیں۔انکا کہنا تھا کہ وکلاء برادری نے ہمیشہ حق و سچ کی آواز کو بلند کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ عوامی فلاح سمیت خطے کے امن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو ہر قسم کی قانونی معاوننت مفت فراہم کی جائے گی۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ حق و سچ کی آواز کو بلند کرنے والے صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی نائب صدر امین عباسی کا کہنا تھا کہ آمریت کے دور سے لے کر آج تک صحافیوں نے وکلاء کے ساتھ جمہوریت کی بحالی اور دیگر معملات میں مل کر خدمات سرانجام دی ہیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ 20 سال قبل وکلاء اور صحافیوں کے درمیان یکجہتی کا جو معیار تھا آئیندہ بھی صحافیوں اور وکلاء کی عزت و احترام میں اضافہ کریں گے۔ صدر بہاولپور یونین آف جرنلسٹ اے مجید گل کا کہنا تھا کہ وکلاء کی تمام تر جدوجہد میں مل کر کام کریں گے۔ مارشل لاکے دور میں بھی صحافیوں نے وکلاء کے شانہ بشانہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں