بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) ڈی ایچ اے بہاولپور کی سائٹ پر میوزیکل پروگرام کا انعقاد مورخہ 20 جنوری کو کیا جا رہا ہے جس کی تشہری شہر بھر میں کی گئی ہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے اس پروگرام کے خلاف مسجد الحق سے فرید گیٹ چوک تک جلوس کی شکل میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ بہاولپور میں اس کلچر کو فروغ نہیں ملنا چاہیے اور فوری طور پر نا صرف اس پروگرام کو منسوخ کیا جائے بلکہ شہر بھر میں آویزاں پبلسٹی بورڈز بھی فورا اتارے جائیں۔
بہاولپور میں میوزیکل شو کا انعقاد کوئی پہلی بات نہیں اس سے پہلے بھی کئی پروگرامز کا انعقاد مختلف یونیورسٹیوں اور ہوٹلوں میں کیا جاتا ہے۔ تاہم ڈی ایچ اے بہاولپور کی طرف سے اس شو کا انعقاد بھی ایک پروموشن ٹول ہے۔