بھنگڑے کی روایت کو فروغ دینے والے ابرارالحق نے اپنی گلوکاری سے نوجوانوں کو بھنگڑے ڈالنے پر مجبور کر دیا
بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) ڈی ایچ اے بہاولپور کی سائٹ پر بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر میوزیکل کنسرٹ کا اہمتام کیا گیا جس میں ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اپنے مشہور گیت “بلودے گھر”سے ملک میں بھنگڑے کی روایت کو فروغ دینے والے ابرار الحق نے بہاولپور کے نوجوانوں کو اپنے گیتوں پر بھنگڑے ڈالنے پر مجبور کر دیا تو دوسری طرف لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا اور شائقین سے داد وصول کی۔ معزز مہمان گرامی نے ڈی ایچ اے کی اس کاوش کو سراہا اور ڈی ایچ اے کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
357