258

بہاولپور میں شارٹ ٹوکن بناکاپی اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی

ایکسائز انسپکٹر بہاولپور نے متعدد گاڑیوں کے چالان اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے لائسنس ضبط کر لئے


بہاول پور( اُمیدیں ٹائمز)شارٹ ٹوکن بناکاپی اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی‘ کسی کے ساتھ رعایت نہیں کیجائے گی ایکسائز انسپکٹربہاولپور تفصیل کے مطابق سمہ سٹہ وگردونواح میں ایکسائز انسپکٹر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے چالان اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے لائسنس ضبط کر لئے ایکسائز انسپکٹر بہاولپور رفاقت نے بتایا کہ آج سمہ سٹہ خانقا ہ شریف مسافر خانہ سے احمد پور تک روڈ پر چلنے والی ایسی گاڑیاں جن میں کاریں موٹر سائیکل رکشہ ویگن و دیگر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جن کے نمبر پلیٹ ٹوٹی ہو یا نہ ہو جن کے کاغذات نامکمل ہوں یا ٹوکن شارٹ ہوں یا ابھی تک رجسٹرڈ نہ ہوئی ہوں ان کے ساتھ نرمی ہرگز نہ برتی جائے گی قانون کے مطابق عمل کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس طرح کی کارروائی آئندہ بھی ہوتی رہے گی عوام الناس کو تنبیہہ کرتے ہوئے پیغام دیا جب روڈپر نکلیں تو اپنے کاغذات وغیرہ لے کر نکلیں قانون پر عمل کرنا سب کی زمہ داری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں