ہاولپور لال سوہانرا نیشنل پارک میں عملہ کی غفلت، مادہ گینڈا ہلاک
مادہ گینڈا حاملہ تھی ، اطلاع پر وائلڈ لائف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پوسٹ مارٹم جاری
بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) لال سوہانرا میں پاکستان کے سب سے بڑے نیشنل پارک میں نیپال سے سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے ادوار میں تحفہ میں دیئے گئے نر اور مادہ آج محکمہ کے عملہ کی لاپرواہی اور غفلت کے نتیجہ میں مادہ گینڈا ہلاک ہو گئی
نیشنل پارک کی رونق ماند پڑگئی ۔ تفصیل کے مطابق مادہ گینڈا حاملہ تھی اور اس دوران اس کا خون جاری ہوالیکن کے محکمہ کے عملے نے اس پر کوئی توجہ نہ دی جو کہ مادہ گینڈا کی ہلاکت کی وجہ بنی۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ہیں اور مادہ گینڈا کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔
472