338

بغیرتعطل سوئی گیس کی فراہمی اورپریشر کی صورتحال کو بہتر کیا جائے: میئر بہاولپور

بہاولپور( اُمیدیں ٹائمز)شہر بھر میں بغیرتعطل سوئی گیس کی فراہمی اورپریشر کی صورتحال کو بہتر کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپور عقیل نجم ہاشمی نے ریجنل منیجرسوئی گیس ملک بشیراحمد سے ان کے دفتر میں ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہاکہ شہربھرمیں گیس کی سپلائی اورپریشر کے حوالہ سے عوامی شکایات کا سامنا ہے اور کئی مقامات پر عوام احتجاج کرتے نظرآتے ہیں۔کوشش کی جائے کہ عوام کو گیس سہولیات کی فراہمی کسی تعطل کے بغیر یقینی بنائی جائے۔ریجنل منیجر سوئی گیس ملک بشیراحمد نے بتایا کہ دستیاب وسائل اور گیس میں شہر بھر کے عوام کو گیس سے مستفید ہونے کے خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔شہر کے جن علاقوں میں گیس پریشر،پائپ لائن کی تبدیلی یا اس کے علاوہ دیگر کوئی مسائل ہیں توانہیں فوری طورپرحل کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ملک بشیر احمد نے بتایا کہ ادارہ کی ٹیمیں شہر بھر کے مختلف مقامات پر عوام کے مسائل کے حل اور سوئی گیس ؂فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مصروف عمل ہیں۔چیئرمین یونین کونسل 12 میرخلیل الرحمان نے اپنی یونین کونسل کے مختلف حصوں کی گیس فراہمی میں تعطل کے حوالہ سے شکایت کی تو ریجنل منیجرملک بشیراحمدنے موقع پر ہی سوئی گیس کی ٹیموں کو یونین کونسل 12 میں گیس فراہمی میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں