427

غیر قانونی طور پر میٹر کاٹنے پر میپکو واپڈا کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

بہاول پور( اُمیدیں ٹائمز)غیر قانونی طور پر میٹر کاٹنے پر میپکو واپڈا کے خلاف شہریوں کا کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین کے ڈویلپرز اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک ماہ ہونے والا ہے آٹھ سو سے زائد گھروں کی بجلی کے میٹر کاٹ دیے گئے ہیں،گھروں میں نہ بجلی ہے اور نہ ہی پانی ہے پتھروں کے زمانے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں کسی حکومتی نمائندے کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ٹاؤں بنانے والوں کو سزا دینے کی بجائے عام آدمی کو تکلیف پہنچائی جا رہی ہے اور بنیادی حقو ق سلب کیے جا رہے ہیں ۔میٹر لگوانے کیلیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے۔ دس سال قبل بجلی کے میٹر لگاتے وقت واپڈا کو خیال نہیں تھا کہ یہ کالونی منظور شدہ ہے یا نہیں۔دس سال قبل کالونی کے ڈیویلپرز اور انتظامیہ کو ہر طرح کے چارجز ادا کیے تھے۔ کالونیاں بنانے والے ڈیویلپرز اور رشوت لے کر نقشہ پاس کرنے والے میونسپل کارپوریشن کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتا۔ حکومت کا بس غریبوں پر ہی بس چلتا ہے،واپڈا نے ڈیمانڈ نوٹس بھروا کر قانونی طریقے سے بجلی فراہم کی اور عرصہ دراز سے بجلی کے بل بھی وصول کیے اب بغیر کسی نوٹس کے بجلی کاٹنا ظلم و زیادتی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فوری طور پر میٹرز کنیکشن لگا کر بجلی بحال کی جائے اورٹاؤن مالک ،ڈیویلپرزاور بلڈر جام سہیل مجید،جام ڈاکٹر اسلم اور عبدالمجید دکی کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے نہ صرف حکومتی واجبات لیے جائیں بلکہ ہماری مسجد اور پارک کی جگہ اصل نقشے کے مطابق بحال کروائی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں