335

ماڈل بازار بہاولپور حادثہ نہیں سازش لگتا ہے، ملزمان کو سخت سزا دینگے: میئر بہاولپور

اگر حادثہ ہوتا تو ایک حصہ میں ہوتا، پورا ماڈل بازار کا خاکستر ہونا سازش کی طرف اشارہ ہے: عقیل نجم ہاشمی
بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) مئیر بہاولپور عقیل نجم ہاشمی نے ماڈل بازار بہاولپور کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل بازار سابق حکومت کی جانب سے عوام کو سستا روزگار دینے کی اسکیم تھی جس میں 180دکانیں سستے کرایہ پر دستیاب تھیں جس سے 180خاندانوں کا چولہا جلتا تھا اور یہ آگ 180خاندانوں کو جلانے کے مترادف ہے ۔ متاثرین کے نقصان کے ازالہ کیلئے اعلیٰ حکام سے مشاورت کی جائے گی۔ میئر بہاولپور نے کہا کہ ماڈل بازار کا ہر پورشن علیحہ ہے اگر حادثاتی طور پر آگ لگتی تو صرف ایک حصہ متاثر ہوتا لیکن ایک ہی وقت میں سارے ماڈل بازار کا جل جانا سازش کی طرف اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ میں ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں