پنجاب صوبائی کابینہ کا بہاولپور میں اجلاس اور بہاولپور صوبہ بحالی کا مطالبہ 344

پنجاب صوبائی کابینہ کا بہاولپور میں اجلاس اور بہاولپور صوبہ بحالی کا مطالبہ

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) بہاولپور کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب صوبائی کابینہ کا اجلاس آج بہاولپور میں منعقد ہو رہا ہے جس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور کابینہ کے دیگر ارکان بہاولپور آ چکے ہیں۔ اس موقع پر تحریک صوبہ بحالی بہاولپور اور جماعت اسلامی فرید گیٹ پر بہاولپور صوبہ بحالی سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی قیادت امیر و سابق پارلیمانی لیڈرپنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر اور تحریک صوبہ بحالی کے مرکزی چیئرمین جام حضور بخش کر رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اس مظاہرے کا مقصد صوبائی کابینہ کو بہاولپور میں خوش آمدید کہنا ہے اور اہل بہاولپور کی جانب سے مطالبہ ہے کہ صوبہ بحالی کی قرارداد پر عمل کرتے ہوئے بہاولپور صوبہ بحال کیا جائے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں