بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) چیف منسٹر پنجاب عثمان بزدار آج بہاولپور میں کابینہ کے اجلاس کیلئے پہنچے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اچانک بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور بورسٹل جیل کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور جیل میں قیدیوں سے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے آتشزدگی سے تباہ ہونیوالے ماڈل بازار کا بھی دورہ کیا اور سانحہ ماڈل بازار بہاولپور پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔
294