بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) ملک بھر کی طرح بہاولپور میں بھی عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر ہیں. شہر بھر میں عید میلاد النبی کی مناسبت سے جھنڈوں اور بیج کے اسٹال لگے ہوئے ہیں جہاں سے شہری جوش و خروش سے خریداری کر رہے ہیں.
بہت سے مدارس کے طلبائ اور شہریوں نے اپنے گھروں اور گلی محلوں کو بھی سجانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے. مختلف مساجدمیں چراغاں بھی کیا جا رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی شہر کی معروف عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے.
Eid meelad u nabi celebrations in bahawalpur.
Detail report at: https://www.umeedain.com
Like at facebook. https://www.facebook.com/Umeedaintimes