سپیڈو بس بہاولپور کے چک 10بی سی اسٹاپ پر ٹریکٹرز ٹرالیوں کا قبضہ، خواتین کو مشکلات 359

سپیڈو بس بہاولپور کے چک 10بی سی اسٹاپ پر ٹریکٹرز ٹرالیوں کا قبضہ، خواتین کو مشکلات

سپیڈو بس بہاولپور کے چک 10بی سی اسٹاپ پر ٹریکٹرز ٹرالیوں کا قبضہ، خواتین کو مشکلات

بہاولپور (آُمیدیں ٹائمز) سپیڈوبس سروس بہاولپور کی عوام کیلئے سستی اور بہترین سہولت ہے جس سے بزرگ، خواتین، بچے اور اسٹوڈنٹس فائدہ اُٹھا رہے ہیں. سپیڈو بس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بہاولپور سے لودھراں کے بعد اب عوام کی جانب سے احمد پور شرقیہ، خیرپور ٹامیوالی اور حآصل پور تک چلانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے.

سپیڈو بس بہاولپورمیں ہر اسٹاپ پر انتظارگاہ تعمیر کی گئی ہے جبکہ چک 10 بی سی اسٹاپ پر ٹریکٹرز ٹرالیوں کے قبضہ کی وجہ سے ابھی تک انتظار گاہ تعمیر نہ کی جا سکی جس پر شدید گرمی میں عوام کو دھوپ میں کھڑے ہو کر انتظار کرنے میں مشکل ہوتی ہے وہاں ٹریکٹرز ٹرالیوں کی ٹولیوں کی وجہ سے خواتین کا ٹھہرنا محال ہے. انتظامیہ کو انتظارہ گاہ کی فوری تعمیر کرتے ہوئے ٹریکٹرز ٹرالیوں کیلئے کسی دوسری مناسب جگہ کا بندوبست کرنا چاہیے.

اپ ڈیٹ 12 اکتوبر:

اُمیدیں ٹائمز کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سپیڈو بس چک 10 بی سی اسٹاپ کا بورڈ ہی اُتار دیا گیا جبکہ انتظآمیہ نے کوئی نوٹس نہ لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں