پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ 407

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی جانب سے ملک میں میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسر شپ، میڈیا ورکرز کی برطرفیوں سمیت اشتہارات کی بندش کے خلاف بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام فرید گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں صحافیوں سمیت وکلاء، سول سوسائیٹی، ڈاکٹرز، مزدور یونینز اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر صحافیوں نے احتجاجی بینرز اٹھ رکھے تھے جن پر آزادی صحافت کے حوالے سے نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرے سے پی ایف یوجے کے نائب صدر امین عباسی ،بی ایچ یو جے کے صدر اے مجید گل ،ممبر ایف ای سی راشد ہاشمی ،بی ایچ یو جے کے جنرل سیکرٹری اکرم ناصر، جماعت اسلامی کے سابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر ،سینئر صحافی عمران بھنڈر،امجد حیوان ،عمران رضوی،تنویر حسن،موسی سعید،سرائیکی پارٹی کے رہنماء علامہ وسیم اقبال،کسان بورڈ پاکستان کے چیئر مین جام حضور بخش ،تحریک صوبہ بہاول پور جنرل سیکرٹری نصراللہ ناصرو دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسر شپ کے خاتمے سمیت میڈیا ورکرز کی برطرفیوں کو روکا جائے اور جن قلم کے مزدوروں کو بے روزگار کیا گیا ہے ان کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور ملک کے تمام چھوٹے بڑے اخبارات کو اشتہارات جارہی کیے جائیں تاکہ میڈیا انڈسٹری میں بڑھنے والی بے چینی اور ورکرز کی برطرفیوں سے پیدا ہونے والہ غم و غصہ ختم ہو سکے ۔مقررین نے آزادی صحافت پر منڈلانے والے خطرات اور اسے مختلف حربوں کے ذریعے چھیننے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے خطاب میں معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے اور جمہوریت کا گلہ کھونٹنے کے مترادف قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آزادی صحافت کو سلب کرنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔مقررین نے میڈیا ہاوسز پر غیر اعلانیہ پابندیوں، میڈیا ہاوسزسے ورکرز کی چھانٹیوں، تنخواوں کی عدم ادئیگی اور صحافیوں کو حراساں کرنے کے واقعات پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مربوط قانون سازی کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں