بہاولپور، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی
ؓبہاول پور( اُمیدیں ٹائمز)محکمہ ماحولیات کا ٹریفک پولیس کے ہمراہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی،متعدد ھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان و جرمانے کیے گے ۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرآج محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر علیم ساگر نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ شہر بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 35 گاڑیوں کے چالان اور ان کو 3500 روپے جرمانے عائد کیے ۔
دھواں چھوڑتی گاڑیاں ماحول کو آلودہ کرتی ہیں اسی لیے ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے ٹریفک قوانین میں بھی دھواں چھوڑتی گاڑیوں پر پابندی ہے۔ ٹریفک قوانین کے مطابق اگر سواری معمول سے زیادہ دھواں چھوڑتی ہے تو موٹر سائیکل کی صورت میں 200جرمانہ، کار یا جیپ کی صورت میں 300روپے جرمانہ جبکہ پبلک سروس وہیکل، پرائیویٹ یا پبلک کیریئر کی صورت میں مبلغ 750 روپے جرمانہ عائد ہوگا۔