عالمی یوم ڈاک ، جی پی او بہاول پورمیں تقریب، منی آڈرپیسہ اور کارگوسروس کاآغاز 371

عالمی یوم ڈاک ، جی پی او بہاول پورمیں تقریب، منی آڈرپیسہ اور کارگوسروس کاآغاز

عالمی یوم ڈاک ، جی پی او بہاول پورمیں تقریب، منی آڈرپیسہ اور کارگوسروس کاآغاز

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) عالمی یوم ڈاک کے سلسلہ میں جی پی او بہاول پورمیں تقریب کاانعقاد‘ سینئرپوسٹ ماسٹر محمدفاروق نے خطاب کیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز عالمی یوم ڈاک کے سلسلہ میں جی پی او بہاول پورمیں تقریب کاانعقادکیاگیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئرپوسٹ ماسٹر جی پی او بہاول پور محمدفاروق نے کہاکہ عوام کی سہولت کیلئے عنقریب منی آڈرپیسہ اور کارگوسروس کاآغاز کیاجارہاہے جس سے عوام کو بااعتماد‘محفوظ اورسستا زریعہ ترسیل میسرآئیگا.
عالمی یوم ڈاک ، جی پی او بہاول پورمیں تقریب، منی آڈرپیسہ اور کارگوسروس کاآغاز
انہوں نے کہاکہ ڈاک کاعالمی دن 1874 سے منایاجارہاہے اور پوری دنیامیں تقریبا 6 لاکھ سے زائد ڈاک کے دفاتر عوام کوڈاک کی ترسیل میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان پوسٹ عنقریب عوامی کیلئے منی آڈر پیسہ اور کارگوسروس کاآغازکررہی ہے جس کی زریعے عوام کو ایک سستا ‘بااعتماد اوربر ق رفتار زریعہ ترسیل میسرآسکے گا انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ پرائیوٹ کورئیرسروس کی بجائے پاکستان پوسٹ کو ترجیح دیں کیونکہ پاکستان پوسٹ ایک مستند ‘برق رفتاراور سستازریعہ ترسیل ہے قبل ازیں ظفراقبال ناصرحسین شہزادنے بھی تقریب سے خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں