ریسکیو1122بہاولپورنے گذشتہ ماہ میں3957افرادکو ریسکیو کیا
بہاولپور کنٹرول روم نے ستمبر میں 39547فون کالز موصول کیں جن میں 3438کالزایمرجنسی سے متعلق تھیں ملک آصف رحیم چنڑ
بہاول پور( اُمیدیں ٹائمز) ملک آصف رحیم چنڑ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاولپور ڈویژن نے گذشتہ ماہ ستمبر2018 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ریسکیو 1122کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کنٹرول روم نے ستمبر میں 39547فون کالز موصول کیں جن میں 3438کالزایمرجنسی سے متعلق تھیں اور ان پرجائے وقوعہ پر پہنچنے کا اوسطاً وقت 6.57 منٹ رہا۔ایمرجنسیز کی نوعیت بتاتے ہوئے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرملک آصف رحیم چنڑنے بتایا کہ ماہ ستمبر2018میں954روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،21آگ لگنے کے واقعات، 84لڑائی جھگڑے کے واقعات،02 نہر میں ڈوبنے کے واقعات،1868میڈیکل و دیگر واقعات اور509دیگر ریسکیوایمرجنسیزآپریشن کے واقعات شامل ہیں۔ملک آصف رحیم چنڑنے بتایاکہ ریسکیو1122بہاولپورنے گذشتہ ماہ میں3957افرادکو ریسکیو کیاجن میں1731افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کیا اور2326افراد جو شدید نوعیت کے زخمی تھے ان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاگیا۔علاوہ ازیں ریسکیو 1122 بہاولپور ریجن کے زیر اہتمام پیشنٹ ٹرانسفر سروس عوام کے لیے بھر پور خدمات سر انجا م دے رہی ہے گزشتہ ماہ پیشنٹ ٹرانسفر سر وس کے تحت 813مریضوں کو احمدپور ، حاصل پور ، خیرپور اور یزمان و دیگر دہی مراکز سے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال اور سول ہسپتال اور پنجاب کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔مزید براں ریسکیو 1122محفوظ معاشرے کی تشکیل کیلئے یونین کونسل اور گاؤ ں کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی تشکیل کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے ۔