بہاولپور کی اندرون شہر تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی 277

بہاولپور کی اندرون شہر تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی

میونسپل کارپوریشن بہاولپور کی اندرون شہر تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی

بہاول پور( اُمیدیں ٹائمز)میونسپل کارپوریشن بہاولپور کی اندرون شہر تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی۔تفصیلات کے مطابق میئر میونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی کی ہدایت پر ایم اوآر محمد انور ملک اورانچارج تجاوزات ٹیم مسعود لودھی کی سربراہی میں میونسپل کارپوریشن کے عملہ پر مشتمل ٹیم نے گذشتہ روز اندرون شہرفرید گیٹ،مچھلی بازار،شاہی بازار،فتح خاں بازار،صرافہ بازار کے علاوہ ماڈل ٹاؤن بی میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اپنی حدود سے بڑھی ہوئی دکانوں اور دکان کے آگے لگے ٹھیلوں اورریڑھیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنایا ہے۔
بہاولپور کی اندرون شہر تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی
اس موقع پر ایم او آر محمد انورملک نے کہا کہ پنجاب بھرمیں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے کارروائیاں جاری ہیں اور حکومتی پالیسی کے تحت میئرمیونسپل کارپوریشن اور چیف آفیسرسید مظہرحسین بخاری کی ہدایات پر فی الوقت اندرون شہراور آنے والے دنوں میں شہر بھرمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے تجاوزات کاخاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق تجاوزات کرنے والے عناصرکی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں