288

بھارت کا متکبر رویہ باعث افسوس ہے: عمران خان

بھارت کا متکبر رویہ باعث افسوس ہے: عمران خان

اسلام آباد: (اُمیدیں ٹائمز) عمران خان کا کہنا ہے کہ بڑے عہدے پر بیٹھے چھوٹے شخص کی سوچ چھوٹی ہی رہتی ہے۔

ھارت کی جانب سے وزیراعظم کی تجویز پہلے قبول کی گئی اور ملاقات طے کردی گئی تھی تاہم اچانک بھارت ایک بار پھر پیچھے ہٹا اور اس ملاقات کو منسوخ کردیا۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی رویئے کی شدید مذمت کی گئی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسے بھارتی حکومت پر داخلی دباؤ قرار دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی بھارت کی جانب سے مذاکرات کے جواب میں منفی رویئے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر کہا ’ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں ادنیٰ لوگوں کو بڑے بڑے عہدوں پر قابض ہوتے دیکھا ہے، یہ لوگ بصارت سے عاری اور دوراندیشی سے یکسر محروم ہوتے ہیں‘۔

اد رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تجویز پیش کی گئی تھی جسے بھارت نے گزشتہ روز قبول کر لیا تھا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات بھی طے پا گئی تھی۔ مگر پھر بھارت نے ملاقات سے انکار کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں