بہاولپور پی ایچ اے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم
بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) پی ایچ اے ملازمین‘3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم‘ ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ‘ کریانہ سٹوروالوں نے بھی ادھاردینابندکردی ہے عیدقرباں پربھی تنخواہ نہ دی گئی ملازمین‘ تفصیل کے مطابق پی ایچ اے بہاول پوراپیکا یونٹ کے صدر عطاء حسین نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ پی ایچ اے بہاول پورکے ملازمین گذشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں ڈیلی ویجز وکنفرم ملازمین شدیدمشکلات کاشکار ہیں
انہوں نے بتایا کہ حکومتی احکامات کے باوجود بھی عیدقرباں پربھی تنخواہ نہیں دی گئی جس کے باعث ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے اوراب تک دکانداروں نے بھی ادھاردینی بند کردی ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین کے گھروں کے بجلی کے میٹر عدم ادائیگی کے باعث کٹ چکے ہیں انہوں نے کمشنر بہاول پور‘ڈی سی بہاول پور سے فوری نوٹس لینے اورتین ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کامطالبہ کیا