274

بہاولپور پولیس کی کاروائی ، جرائم پیشہ اشتہاری ملزمان گرفتار

بہاولپور پولیس کی کاروائی ، جرائم پیشہ اشتہاری ملزمان گرفتار

بہاول پور( اُمیدیں ٹائمز)تفصیل کے مطابق بہاول پور پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے جرائم پیشہ عناصر و اِشتہاری ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔ پولیس تھانہ اُوچشریف نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم اللہ دتہ کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے ولائتی شراب کی 05بوتلیں برآمد کر لیں ۔

جبکہ پولیس تھانہ سٹی حاصل پور نے کاورائی کرتے ہوئے ملزمان محمد رضوان اور رانا اسرار کو اَسلحہ غیر قانونی سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے پسٹل30بور معہ 06راؤند برآمد کرلئے۔جبکہ پولیس تھانہچنی گوٹھ نے اَشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ریاض کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر لئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال خان نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف اِسی طرح کاروائیاں جاری رہیں گی۔سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ان کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائیاں کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں