بہاولپور میں بجلی معطلی کا شیڈول جاری
بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)ایگزیکٹیو انجینئر آپریشن میپکوسٹی ڈویژن بہاول پور کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک مراسلہ کے مطابق ضروری مرمت و بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کے کاموں کے باعث ماڈل ٹاؤن سب ڈویژن کے نور محل فیڈر، یونیورسٹی کیمپس فیڈر اور این ایل سی فیڈر کی بجلی 3ستمبر سے 5ستمبر تک صبح ساڑھے 8بجے سے دوپہر ساڑھے 12بجے تک معطل رہے گی۔ اسی طرح ستلج سب ڈویژن کے بدرالدین فیڈر، غنی پورفیڈر اور انڈسٹریل سٹیٹ فیڈر کی بجلی بھی 2ستمبر تا 5ستمبر صبح ساڑھے 8بجے سے دوپہر ساڑھے 12بجے تک بند رہے گی۔