بہاولپور شہر میں ہر سال شہری عید گاہ کے باہر سڑکوں پر نماز پڑھنے پر مجبور
بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) شہریوں نے اُمیدیں ٹائمزسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ نواب آف بہاول پور نے مرکزی عیدگاہ بہاول پورکی تعمیر کرائی تھی اس وقت بہاول پورکی آبادی آج کے مقابلہ میں کئی گنا کم تھی لیکن آج بہاول پورکی آبادی میں کئی گنا اضافہ ہوچکاہے جس کے باعث موجودہ مرکزی عیدگاہ میں جگہ انتہائی ناکافی ہے اور مرکزی عیدگاہ بہاول پورمیں عیدکے مواقع پر نمازی عیدگاہ سے باہر سڑکوں پرکپڑے اورجائے نمازبچھاکرنماز پڑھنے پرمجبور ہیں شہریوں نے کمشنر بہاول پور‘ڈی سی بہاول پور سے مطالبہ کیا کہ مرکزی عیدگاہ بہاول پور میں توسیع کی جائے تاکہ شہری باآسانی عیدگاہ میں عید کی نمازکی ادائیگی کرسکیں