400

اُڑن کھٹولے کا تصور اب حقیقت بن گیا

اُڑن کھٹولے کا تصور اب حقیقت بن گیا

اُڑنے والی گاڑی اب محض خیالات کا حصہ نہیں رہی، ماساچوسٹ میں قائم ٹیرافوجیا کمپنی ”اڑن کھٹولہ”تیار کر لیا۔

اُڑن کھٹولے کا تصور اب حقیقت بن گیا
ٹیرافوجیا کمپنی کمپنی کی تخلیق کردہ اڑنے والی گاڑی نے اپنی پہلی پرواز میں کامیابی حاصل کر لی ہے جس پر امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اگلے سال تک یہ گاڑیاں فروخت کے قابل ہوں گی۔ اس گاڑی کو ٹرانزیشن (تبدیلی) کا نام دیا گیا ہے جو کہ دو سیٹوں، چار پہیوں اور خود کار مڑنے والے پروں پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ماہ اس گاڑی کی پرواز 8 منٹ میں 426 میٹر کی بلندی تک ریکارڈ کی گئی۔ اس گاڑی کو حاصل کرنے والے خواہش مند حضرات نے دس ہزار ڈالر پہلے ہی جمع کروا دئیے ہیں اوراس ہفتے نیویارک آٹو شو میں اس گاڑی کی نمائش کے بعد اس کی مانگ میں اضافے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔ گاڑی کی اصل قیمت لگ بھگ دو لاکھ اناسی ہزار ڈالر تک بتائی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں