284

امتحان نہم سالانہ نتائج، کامیابی کا تناسب 52.49 فی صد رہا

امتحان نہم سالانہ نتائج، کامیابی کا تناسب 52.49 فی صد رہا

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) تعلیمی بورڈ بہاولپور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان نہم سالانہ 2018کے نتائج کا اعلان مورخہ20اگست بروز سوموار صبح 10بجے کیا جارہا ہے۔ کنٹرولر امتحانات جناب طاہر حسین جعفری کی طرف سے مہیا کردہ تفصیلات کے مطابق اس امتحان میں کل95257امیدواران شریک ہوئے جبکہ 50003امیدواران نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 52.49فی صد رہا۔ ‘ نیکسس سکول سیٹ لائٹ ٹاؤن بہاول پورکی طالبہ اریدہ ہاشمی بنت راشدعزیز ہاشمی نے نویں جماعت میں 505 میں سے 485 نمبرزحاصل کئے اور سکول ہذا میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ دی سینٹرل پبلک سکول بہاول پورکے طالب علم محمدشکیب مسرت ولد مسرت عباس رول نمبر623267 نے نویں جماعت میں 505 میں سے 485 نمبرزحاصل کئے اور سکول ہذا میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ دونوں طالب علم نویں جماعت میں 96 فیصد نمبرزحاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے۔

رزلٹ Android موبائل کے ذریعے بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ جس کے لئے Google Play Store سے BISE BWP Officialکے نام سے Applicationڈاؤن لوڈ کریں۔بذریعہ smsاپنا رزلٹ معلوم کرنے کے لئے اپنا رول نمبر لکھ کر 800298پر میسج کریں۔مزید تفصیلات بورڈ کے ویب سائٹ www.bisebwp.edu.pkپر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں