بہاولپور میں پرائس کمیٹی نے اشیائے خوردونوش کے نرخ مقرر کر دئیے 267

بہاولپور میں پرائس کمیٹی نے اشیائے خوردونوش کے نرخ مقرر کر دئیے

بہاولپور میں پرائس کمیٹی نے اشیائے خوردونوش کے نرخ مقرر کر دئیے

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)ڈپٹی کمشنر بہاول پور محمد ایوب خان بلوچ کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا جائزہ اجلاس ان کے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت نئے نرخ مقرر کئے گئے۔ پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت تمام دوکاندار اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کرنے کے مجاز ہوں گے جبکہ مقرر کردہ نرخوں کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ افسر انڈسٹریز اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن پرویز فہیم بخاری نے بطور سیکرٹری اجلاس اشیائے ضروریہ کے نرخوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی مشاورت سے اشیائے ضروریہ کے نرخ مقرر کرنے کا حکم دیا۔

ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق چاول سپر کرنل نئی کچی باسمتی110روپے فی کلوگرام، چاول اری 48روپے فی کلوگرام، دال چنا باریک 95روپے فی کلوگرام، دال چنا مسور موٹی65روپے فی کلوگرام، دال ماش 95روپے فی کلوگرام، دال مونگ 85روپے فی کلوگرام، سفید چنا باریک 92روپے فی کلوگرام، بیسن 100روپے فی کلوگرام، سرخ مرچ پسی ہوئی 215روپے فی کلوگرام،میدہ وسوجی 40روپے فی کلوگرام، مٹن 620روپے فی کلوگرام، بیف 320روپے فی کلوگرام، دودھ کھلا 70روپے فی لٹر، دہی 75روپے فی کلوگرام ، تندوری روٹی 100گرام والی5روپے فی روٹی، تندوری نان سادہ 6روپے فی نان، ڈبل روٹی700گرام والی50روپے ، ڈبل روٹی400گرام والی 40روپے اور برف کے نرخ10روپے فی کلوگرام مقرر کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور و چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی مقرر کردہ اشیائے خوردونوش کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے جس کے بعد مقرر کردہ اشیائے خوردونوش کے نرخ فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں