بہاولپور کیلئے عیدِ قربان کیلئے عید صفائی پلان تیار
بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)ڈائریکٹربہاولپور ویسٹ مینجمنٹ محمد نعیم اختر کمپنی نے کہا ہے کہ عید قربان کے موقع پر بہاولپور شہر میں صفائی ستھرائی کی بہترین صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے نے ’’عید صفائی پلان‘‘ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور عید تعطیلات کے دوران صفائی ستھرائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اکٹھا کرنے اور بہترین طریقے سے منتقل کرکے تلف کرنے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب وضع کرلی گئی ہے۔انہوں نے یہ بات عید قربان کے پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے کمپنی افسران کے اجلاس کے دوران کہی۔ انہو ں نے بتایا کہ عید قربان کی تعطیلات کے دوران تمام کمپنی افسران اور 950 سے زائد سینیٹری ورکرز کا سٹاف اپنی ڈیوٹی پر پابند رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ عید قربان کے موقع پر شہر بھر کی تمام یونین کونسلز میں40 سے زائد عید کیمپس لگائیں جائیں گے جہاں یونین کونسلزکے متعلقہ سینیٹری انسپکٹر زکے علاوہ سینیٹری ورکرز عوام کی خدمت لے لیے ہمہ وقت موجود رہیں گے اور لوگ ان کیمپس سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے لیے فری پلاسٹک بیگز بھی حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ جانوروں کی آلائشیں و دیگر فضلات کوبروقت اٹھانے اور منتقل کرنے کے لیے منی ڈمپرز،ٹرالیاں،آ رم رول ٹرکس بشمول کمپکٹرز اور ڈمپر ٹرکس پر مشتمل کمپنی کی100 سے زائد گاڑیاں فیلڈ میں متحرک رہیں گی اور شہر بھر سے اکٹھا ہونے والی جانوروں کی باقیات کو شہر سے دور حفظان صحت کے اصولوں کے تحت ڈمپ کیا جائے گا ۔ایم ڈی محمد نعیم اختر نے مزید بتایا کہ کمپنی نے عوامی شعور و آگاہی کے لیے جامع حکمت عملی بھی وضع کی ہے جس کے تحت عید قربان کے دوران گھر گھر ایک لاکھ فری پلاسٹک بیگز پہنچائے جائیں گے اور آگاہی پمفلٹس کے ذریعے صفائی کا پیغام بھی پہنچایا جائیگا۔ علاوہ ازیں عوامی سہولت کے لیے شہر کی معروف دوکانوں اور برینڈز پر کمپنی ویسٹ بیگر اور پمفلٹ رکھوائے جائیں گے تاکہ لوگوں تک زیادہ سے زیادہ بیگز اور معلومات پہنچائی جاسکیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کمپنی شہر بھر کی تمام بکر منڈیوں میں آگاہی کیمپ لگائے گی جہاں کمپنی نمائندگان جانوروں کی خریداری کے لیے آنے والے لوگوں میں ویسٹ بیگز تقسیم کریں گے اور خصوصی طور پر کانگو وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دیں گے ۔
علاوہ ازیں لوگوں میں زیادہ سے زیادہ شعور کی بیداری کے لیے شہرکی معروف شاہراہوں پر صفائی سے متعلق اسٹیمرز اور بینرز بھی آویزاں کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ عوامی سہولت اور شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے کمپنی آفس عید قربان کے دوران کھلا رہے گا اور ہیلپ لائن1139 مکمل طور پر فعال رہے گی جہاں کمپنی نمائندگان چوبیس گھنٹے لوگوں کی خدمت کے لیے موجود رہیں گے۔منیجنگ ڈائریکٹر محمد نعیم اختر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کمپنی کی اولین ترجیح جانوروں کے آلائشیں بروقت شہر سے باہرمنتقل کرکے بہاولپور کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے اور ان مقاصد کے حصول کے لیے دستیاب سہولیات کو بروئے کار لایا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے سیاسی،سماجی اور عوامی حلقوں سے اپیل کی کہ کمپنی کی جانب سے مہیا کردہ فری ویسٹ بیگز کے استعمال میں لاتے ہوئے گذشتہ عیدین کی طرح اس عید قربان پربھی کمپنی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں کو یقینی بنائیں کیونکہ شہریوں کے تعاون کے بغیر صفائی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنا نا ممکن ہے۔