بہاولپور میں یومِ پاکستان پر پرچم بردار ریلی
بہاول پور ( اُمیدیں ٹائمز) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر پرچم بردار ریلی چوک فوارہ سے فرید گیٹ تک نکالی گئی ،رلی کی قیادت جمارعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر و سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر ،امیر ضلع ڈاکٹر محمد اشرف،امیر شہر سید ذیشان اختر ،کسان بورڈ پاکستان کے چیئر مین جام حضور بخش ،یوتھ ونگ کے سٹی صدر راشد علی نے کی ریلیمیں ننھے بچوں اور بچیوں نے پاکستان کے پرچم کے رنگوں والے خوبصورت کپڑے پہن رکھے تھے اور ہاتھوں میں جھنڈیاں اٹھا رکھیں تھیں۔ریلی میں بہاول پور کی تاریخ کا سب بڑا چھنڈا دو سو فٹ کا نوجوانوں نے اٹھا رکھا تھا ریلی کے اختتام پر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کیلئے ہمارے بڑوں نے انسانی تاریخ کی عظیم ترین قربانیاں پیش کیں۔پاکستان کروڑوں مسلمانوں کی جدوجہد اور لاکھوں مسلمانوں کی شہادتوں کاثمرہے۔قیام پاکستان کا مقصد لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی حکمرانی تھی۔ پاکستان محض جغرافیہ نہیں، ہمارا نظریہ اورایمان ہے۔ پاکستان کی خاطر جینا افضل جہاد اور پاکستان کی خاطر مرنا مقدس شہادت ہے۔پاکستان قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔آج کے دن پوری قوم کو عہد کرنا چاہئے کہ ہمارے بڑوں نے جن عظیم مقاصد کی خاطر لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیااور اپنا گھر بار چھوڑ کر ہجرت کی ہم ان مقاصد کو حاصل کرکے رہیں گے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی و خوشحال پاکستان بنا کر دم لیں گے۔ڈاکٹر محمد اشرف اور جام حضور بخش نے کہا کہ پا کستان کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے۔اللہ کے نظام کی موجودگی میں ہمیں کسی دوسرے نظام کی ضرورت نہیں۔ہمیں دائیں بائیں دیکھنے کی بجائے مدینہ کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے۔حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے71سال گزرنے کے بعد بھی ملک میں غربت،جہالت،بے روز گاری بدامنی کے اندھیر ے ہیں۔اللہ تعالی نے پاکستان کو بہترین جغرافیے اور بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔ اس کے باوجود ہر بچہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا مقروض ہے۔ ہمارے دو کروڑ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں،لاکھوں نوجوان بے روز گار ہیں،لاکھوں لوگوں کے پاس سرچھپانے کی جگہ نہیں،لوگوں کو عدل وانصاف نہیں ملتا،ہم نے ان تمام مسائل کا خاتمہ کرنا ہے اور اپنی آنے والی نسلوں کو ایک اسلامی و فلاحی پاکستان دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلافت کا نظام نا صرف پاکستان بلکہ پوری انسانیت کیلئے ماڈل نظام حکومت ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر ہم عزم کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو قائد اعظم ؒ کے وژن اور علامہ اقبال ؒ کے خوابوں کی سرزمین بنائیں گے اورملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔سید ذیشان اختر اور راشد علی نے کہا کہ آج کے دن ہم یہ بھی عہد کرتے ہیں کہ ہم ملک سے رنگ و نسل کی لکیریں مٹا کر اور فرقوں کے تعصبات کو ختم کرکے قومی یکجہتی اور اتحاد کے ذریعے پاکستان کو امن کا گہوارہ اور ترقی و خوشحالی کا مرکز بنائیں گے۔پاکستان کو کلین اور گرین بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے دشمنوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ہمارے سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر ملک و قوم کے تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں۔آخر میں ملک کی 71 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی