بہاول پورمیں ووٹ ڈالنے کی شرح 70% ہونے کاامکان
بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) بہاول پورالیکشن 2018 ووٹ کاسٹنگ کی شرح میں کئی گنااضافہ کی توقع، شہریوں کی بھاری اکثریت پولنگ اسٹیشن جاکر ووٹ کاسٹ کرتی رہی بہاول پورمیں ووٹ ڈالنے کی شرح 70% ہونے کاامکان ، تفصیل کے مطابق بہاول پورشہرکے حلقوں اورمضافات میں شہریوں نے صبح سویرے ہی پولنگ اسٹیشن کارخ کرناشروع کردیا ہرپولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہی شہری شدیددھوپ اورسائے کے بغیربھی اپنی مددآپ کے تحت پولنگ اسٹیشن پہنچ کر ووٹ کاسٹ کرتے رہے
این اے 170 اور پی پی 245 اورپی پی 246 میں شہری اپنی فیملیز کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرتے نظرآئے اکثرپولنگ اسٹیشن پر ووٹرزاپنی حمایت یافتہ امیدوار کے سٹکرزلگاکرووٹ کاسٹ کرتے رہے تقریبا ہرپولنگ اسٹیشن پر پولیس کاعملہ تعینات تھا جبکہ آرمی بھی مختلف پولنگ اسٹیشن پر وزٹ کرتی رہی