236

بہاول پورمیں مختلف پولنگ اسٹیشن پرموبائل فون کا استعمال جاری

بہاول پورمیں مختلف پولنگ اسٹیشن پرموبائل فون کا استعمال جاری

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) بہاول پورکے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث اکثرشہری اپناموبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندرلے کر جا رہے ہیں اوراپنے ووٹ کاسٹ کی تصاویر سوشل میڈیافیس بک پرپوسٹ کر رہے ہیں۔ اسی حوالہ سے ایک شہری نے اپناقومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کے بیلٹ پیپرکی مہرلگی ہوئی تصویراُمیدیں ٹائمز کو موصول ہوئی ہے جس میں واضح طور پر مہر کا نشان دیکھا جا سکتا ہے۔ اس طرح پولنگ اسٹیشن پر فراہم کی جانے والی انمٹ سیاہی بھی ملاوٹ شدہ ثابت ہوئی اکثرووٹرز کے انگوٹھے پر سیاہی کانشان ہی نہیں لگایاجارہا اور جہاں لگایا جا رہا ہے وہ چندمنٹ بعدہی صاف ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں