بہاول پو ر(اُمیدیں ٹائمز)فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیراہتمام تعلیمی مصنوعی ذہانت کی تبدیلی کی صلاحیت ، اکیڈمیا اور صنعت میں پیش گوئی کرنے والی ماڈلنگ کے موضوع پر ایک میگا سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ نے کی ۔
کلیدی مقرر اٹلی سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ مصنوعی ذہانت کے انٹرپرینیور مائیکل گرزیولی تھے ۔ مہمان مقرر نے طلباءو طالبات کو تعلیمی ترقی کے لیے جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی ایپلی کیشنز، انڈسٹری ایڈوانسمنٹ کے لیے پیش گوئی کرنے والی ماڈلنگ اور مصنوعی ذہانت کی اخلاقی ترقی کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اینگمیٹکس سافٹ ویئر ہاؤس کے سربراہ توقیر احمد نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔