بہاولپور(اُمیدیں ٹائمز) ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کا علی الصبح سحری کے بعد سبزی و پھل منڈی بہاولپور کا دورہ ۔ انہوں نے پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے امور کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ پھل اور سبزیاں مقررکردہ نرخ کے مطابق فروخت کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پھل اور سبزیوں کے نرخ میں کمی لائی جائے تاکہ صارفین کو ریلیف حاصل ہو ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نیلامی کے امور کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ عوام کو رمضان المبارک میں سبزیاں اور پھل ارزاں نرخ پر دستیاب ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ نرخ سے زائد اشیاء خورد ونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ کے مختلف سیکشن میں گئے اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مہر ملازم حسین اور مارکیٹ کمیٹی کا عملہ ہمراہ تھا ۔
283