سپیڈو بسوں کی بہاول پور سے منتقلی کا فیصلہ موخر 335

سپیڈو بسوں کی بہاول پور سے منتقلی کا فیصلہ موخر

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز)حکومت پنجاب نے بہاولپورسپیڈو بسوں کی منتقلی روک دی۔ یہ فیصلہ عوام کی طرف سے سپیڈو بسوں کی منتقلی کے حوالے سے اطلاعات پر احتجاج کے بعد کیا گیا۔ آج صبح بھی فرید گیٹ بہاولپور کے مقام پر طلبہ کی جانب سے سپیڈو بسیں روک کر احتجاج کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے کمشنر بہاولپور راجہ جہانگیر انور نے سپیڈو بسوں کی منتقلی رکوانے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔

انہوں نے اس حوالے سے لاہور میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بسوں کی منتقلی کے حوالے سے بہاول پور کے عوام کے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر حکومت پنجاب نے سپیڈو بسوں کی بہاول پور سے منتقلی کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ بہاول پور کے شہریوں نے کمشنر کی اس کوشش پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ بہاول پور سے منتقل کی گئی 8بسیں بھی واپس بھجوائی جائیں اور سپیڈو بسوں کا دائرہ کار یزمان، خیر پور ٹامیوالی اور احمد پور شرقیہ تک بڑھایا جائے تاکہ لوگ سفر کی سستی اور آرام دہ سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں