بہاولپور میں 68پولنگ اسٹیشنز حساس قرار جن میں سے 5بہت اہم 255

بہاولپور میں 68پولنگ اسٹیشنز حساس قرار جن میں سے 5بہت اہم

بہاولپور میں 68پولنگ اسٹیشنز حساس قرار جن میں سے 5بہت اہم

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)ڈپٹی کمشنر بہاول پور محمد ایوب خان بلوچ نے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں میڈیا کے نمائندگان کو بتایا کہ ضلع بھر کے1368پولنگ اسٹیشنوں میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کو1368پولنگ اسٹیشنز سے منسلک کیا گیا جبکہ ہے 68حساس پولنگ اسٹیشنز میں سے5انتہائی اہم اسٹیشنز کی لائیو سٹریمنگ کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کے ذریعے مبہم معلومات و افواہ کا سدباب کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کسی بھی ہنگامی اور ایمرجنسی کی صورت حال میں متعلقہ اداروں کو بروقت معلومات کی فراہمی اور تدارک بارے مستند معلومات فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں ریسکیو1122، پولیس، سول ڈیفنس، محکمہ صحت اور ڈپٹی کمشنر آفس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نمائندے24 گھنٹے موجود رہیں گے۔ یہ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم متعلقہ اداروں کو بروقت احکامات، معلومات ، تدارک سے متعلق مستند معلومات کی فراہمی میں معاونت دے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں