بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)معروف دینی سکالر نگہت ہاشمی نے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم و تربیت کسی بھی معاشرے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے کیونکہ مستقبل کے معمار تیار کرتی ہیں انسانی پیدائش کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے یہی اصل امتحان ہیترقی اور کردار کی مضبوطی کے لیے جدید تعلیم ناگزیر ہے حصول علم کی جستجو رکھنے والے نایاب لوگوں کو ذہنی اور فکری تربیت ری جائے تو وہ چمکتے ستارے بن جاتے ہیں
وہ اسلامیہ یونیورسٹی بغداد الجدید آڈیٹوریم ہال میں تکمیل قرآن کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے النور انٹرنیشنل کی خدمات کا بین الاقوامی سطح پر بھی اعتراف کیا جاتا ہے اس کاوش کو ”قرآن پہنچائیں گے گھر گھر تک دنیا بھر تک” کے slogan سے متعارف کروایاگیا ہے ، اس کاوش کے معاونین ہر شہر میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ بہاولپور کیمپس عقب شاہ جہاں بینکوں ھال نور محل روڈ اور دوسری شاخ ساجد اعوان اسلامک اسٹڈیز سینٹر سیٹلائیٹ ٹاؤن النور ویلفیئر فاؤنڈیشن 15 اگست 2022 سے نئے session کا آغاز کر رہا ہے جن میں ڈپلومہ،روح القرآن، مصباح القرآن اور تاسیر القرآن شامل ہیں۔اس کے علاوہ سہولت سے قرآن سیکھنے کے لئے دو روزہ چار روزہ کورسز بھی کروائے جا رہے ہیں اور حفظ ڈپارٹمنٹ بھی بھرپور کاوش میں مصروف عمل ہے۔ بعدازاں نگہت ہاشمی نے النور ویلفیئر سکول، النور پبلک اسکول اور النور کالج کا افتتاح بھی کیا ۔