مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس لاہور کے آفیسرز نے آر پی او آفس بہاولپورکا دورہ 213

مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس لاہور کے آفیسرز نے آر پی او آفس بہاولپورکا دورہ


بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس لاہور کے آفیسرز نے آر پی او آفس بہاولپورکا دورہ کیا۔تفصیل کے مطابق نیشنل منیجمنٹ کالج لاہور کے زیراہتمام چلنے والے چونتیسویں(34th) مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے آفیسرز نے ان لینڈ سٹڈی ٹور پروگرام کے تحت ریجنل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور صادق علی ڈوگر نے ان آفیسرز کو ریجن کی پولیسنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس کے علاوہ پولیس ویلفئیرپراجیکٹس ،پولیس خدمت مراکز میں پولیس کی جانب سے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات اورپولیس ڈرائیونگ سکول جوکہ عوام کی سہولت کیلئے تقریباًتمام سرکل میں بنائے جا چکے ہیں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔آر پی او نے آفیسرز کو ریجن بھرمیں کرائم میپنگ، کرائم ٹرینڈ، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں،پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور خصوصاً ضلع رحیم یار خان کے کچہ ایریا میں ہونے والے پولیس آپریشن اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارہ میں بھی بتایا۔

آفیسرز نے ریجن میں پولیس کی کامیابیوں پر ریجنل پولیس کی کاوشوں کو سراہا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے محرم الحرام ،ضلع بہاولپور میں کئے جانے سیکیورٹی انتظامات اور کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس لاہور آفیسرز میں فیکلٹی ممبر عدیلہ یونس،محمد اصغرکورڈینیٹر،کاشف یونس کو-کورڈینیٹر،علی شہزاد،سید علی اکبر زیدی،علی محمود،عبدلمالک کوہر،سخاوت علی،سید ندیم عباس،محمد کامران،محمد کاشف،فرحین بتول،اعجاز حفیظ اور علی عباس شامل تھے۔واضح رہے کہ سول سروسز کے یہ آفیسران گریڈاٹھارہ سے اُنیس میں ترقیاب ہونے کے سلسلہ میں بہاولپور کے تین روزہ مطالعاتی دورہ پر ہیں ۔ اپنے وزٹ کے دوران زیر تربیت آفیسران مختلف محکمہ جات کی ورکنگ کے بارہ میں بریفنگ لیں گے۔آخر میں فیکلٹی ممبر عدیلہ یونس نے آر پی او بہاولپور صادق علی ڈوگر کو یادگاری شیلڈ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں