بہاول پور( اُمیدیں ٹائمز)ڈسٹرکٹ فٹ سال ایسوسی ایشن بہاول پور کی طرف سے 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر دانش سکول حاصل پور میں گرلز فٹ سال کا میچ منعقد کیا گیا جو کہ گرلز فٹ سال ٹیم گرین نے یہ میچ گرلز فٹ سال ٹیم ریڈ کو 3 گول کی برتری سے ہرا کر جیت لیا ۔اس میچ کی مہمان خاص محترمہ شہلا فرحان پرنسپل دانش سکول حاصل پور ان کے ساتھ رافیہ جمیل ڈپٹی دانش سکول حاصل پور بھی موجود تھیں۔
ڈسٹرکٹ فٹ سال ایسوسی ایشن دانش سکول منیجمنٹ کے مشکور ہیں کہ آپ نے فٹ سال کی ترقی کے لیے احسن اقدام کیا جس سے سپورٹس ترقی کرے گی۔ گرلز ٹیم کی کوچ حمیرا یاسمین تھیں۔ اور ڈسٹرکٹ فٹ سال ایسوسی ایشن بہاول پور کی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری (وومن ونگ) بھی ہیں۔ دونوں ٹیموں کو میچ کھیلنے کے بعد انعامات اور ریفریشمنٹ کروائی گئی