427

خود توقیری/خود داری میں اضافہ کرنے کے 10طریقے

خود توقیری/خود داری میں اضافہ کرنے کے 10طریقے

خود پسندی/خود داری/خود توقیری ایک ایسی چیز ہے جس کی آپ کو ہر وقت حفاظت کرنی ہوتی ہے کیونکہ یہ آپ کی ذات کا حصہ ہے.خود توقیری (Self-Esteem) بنیادی طور پر آپ ک اندرونی نفسیات کا دوسرا نام ہے. یہ آپ کا خود کے بارے میں تجزیہ ہے کہ آپ اپنی ذات کو کیا سمجھتے ہیں.
مندرجہ ذیل دئیے گئے دس طریقوں سے آپ اپنی خود توقیری میں اضافہ کر سکتے ہیں.

1. صحیح کریں اور کسی انسان سے نہ ڈریں:
اپنی خود توقیری میں اضافہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ اپنی ذات پر یقین رکھتے ہوئے کسی بھی انسان سے نہ ڈریں. یہ اتنا ہی آسان ہے جتنا آسان بستر سے اُٹھنا اور ورزش کیلئے جانا ہے.

2. مستقل مزاج رہیں:
ہمیشہ اس بات کا تجزیہ کریں کہ آپ اپنی ذات سے کیا چاہتے ہیں اور آپکا رویہ کس طرح دوسروں کو فائدہ پہنچا سکتا ہےاور اپنے ہر عمل میں مستقل مزاج رہیں.
صحیح عمل مستقل مزاجی سے کرنے کے عمل کو سمجھنے کا انتہائی آسان طریقہ یہ ہے کہ روزانہ دن کے آغاز پر کچھ ایسے عمل کرنا جو پورا دن آپکی مدد کریں. آپ اس نظریے کو اس انداز سے سمجھ سکتے ہیں جیسے کسی کو تحفہ دینا، صحت مند ناشتہ کرنا، دفتر یا اسکول جانا.

3. خود کی قدر کریں:
اپنے بارے میں مثبت سوچیں. ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہزاروں پیچیدگیوں کے باوجود آپ کا کوئی متبادل نہیں، آپ جتنا کوئی قیمتی نہیں، آپ جیسا کوئی تخلیقی نہیں ہے. اور اس خیال سے مثبت محسوس کریں کہ آپ ایک بہترین انتخاب ثابت ہونگے. ایسو سوچ کی شناخت کریں جو آپکو محدود کر رہی ہے اور اس سوچ کو ختم کر دیں جیسا کہ میں نہیں جیت سکتا، میں کوئی چیز ٹھیک نہیں کر سکتا، میں قیمتی نہیں ہوں یا مجھے کوئی شخص پسند نہیں کرتا وغیرہ وغیرہ

4. خود کو پسند کریں:
ہمیشہ خود کو پسند کریں اور خود کو ایسی شخصیت تسلیم کریں جو چاہی جاتی ہو. کیونکہ آپ جیسا کوئی دوسرا نہیں ہے. یہ احساس آپکی خود توقیری اور خودداری میں اضافہ کرتا ہے.

5. اچھی خوشبو اور پرفیوم استعمال کریں:
ایک اچھی اور خوشگوار مہک آپ کو خود کے حوالے سے پُر امید رکھتی ہے. اس سے نہ صرف آپ کی خود توقیری بلند ہوگی بلکہ آپکی خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہوگا.

6. خود توقیری کو تیز کرنیوالی باتوں کو سمجھیں:
خود توقیری کم کرنے والی باتوں کی شناخت کریں تا کہ ان پر قابو پایا جا سکے. آپکی زندگی میں ایسی بہت سی چیزیں ہو سکتی ہیں جو آپ کو آگے نہیں بڑھنے دے رہیں جس میں تنہائی، گہری سوچیں، گزرتی عمر کا خوف، بے روزگاری، بُرے تعلیمی نتائج، نظر انداز ہونا یا کسی کی طرف سے کی گئی بد سلوکی کا احساس شامل ہیں.

7.مناسب غذا کا استعمال کریں:
اچھی خوراک اچھی صحت کیلئے بہت اہمیت رکھتی ہے. اپنی خوراک کے اوقات کو بہت اہمیت دیں اور مقرر کردہ وقت پر ہی کھائیں چاہے آپ کھانے کے ساتھ اکیلے ہی کیوں نہ ہوں. اور جیسے ہی کھانے کا وقت ہو تو اپنا لیپ ٹاپ، ٹی وی اور موبائل وغیرہ چھوڑ کر کھانے پر توجہ مرکوز رکھیں. بہت احتیاط سے دسترخوان لگائیں اور اپنی پلیٹ کو بہترین طریقے سے کھانے سے سجائیں. ایسی پلیٹس استعمال کریں جو آپکی شخصیت سے مطابقت رکھتی ہوں.

8. تبدیلی کو قبول کریں:
تبدیلی انسان کے اندر موجود ہوتی ہے. آپ وہ واحد شخص ہیں جو اپنے اندر تبدیلی کی ابتدا کر سکتے ہیں. مگر ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ تبدیلی کا براہ راست تعلق پُر اُمید ہونے سے ہے. پُر اُمید رہنے والے لوگ ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں.

9. صحت کا خیال رکھیں:
خود توقیری/خود داری/خود پسندی/خود اعتمادی میں اضافے کیلئے ضروری ہے کہ آپ دنیا میں مانی جانے والی حقیقت پر یقین رکھیں کہ جان ہے تہ جہان ہے. اچھی صحت کا حامل ہونا کسی نعمت سے کم نہیں ہے جو آپ کو پُر اعتماد رکھتی ہے. اسلئے اپنی صحت پر خصوصی توجہ دیں.

10. دوسروں کا خیال کریں:
اپنے اردگرد رہنے والے لوگوں کیلئے کچھ نہ کچھ اچھا کریں. ایسے لوگوں سے دوستی کریں جو زیادہ سوشل نہیں ہو پاتے. کسی بیمار دوست کی عیادت کریں اور خود کو فلاحی سرگرمیوں میں مشغول رکھیں.

مندرجہ بالا باتوں پر عمل کر کے آپ اپنی خود توقیری (Self-Esteem) میں قابلِ قدر اضافہ کر سکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں