نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے قومی پرچم تقسیم کیئے 68

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے قومی پرچم تقسیم کیئے


بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ نمبر20 بہاول پورکے افسران و ملازمین نے 75واں یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا ۔اس موقع پر قرآن خوانی کے بعد تمام شرکاء نے ملکی سالمیت اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔ دریں اثناء پر چم کشائی کا اہتمام کیا گیا اورموٹر وے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ نیز نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام ستلج ٹال پلازہ کے مقام پر روڈ سیفٹی سٹال بھی لگایا گیا اور روڈ یوزرز کو روڈ سیفٹی پیغامات کے ساتھ ساتھ یوم آزادی کی مبارکباد بھی دی گئی۔بعد ازاں سی پی او بیٹ نمبر 20ڈی ایس پی حماد ناصر کی قیادت میں قومی پرچم لہرا کر فلیگ مارچ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں