89

یوم عاشور، بہاولپورمیں سیکورٹی کے سخت انتظامات

بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز)ملک بھر کی طرح بہاول پور میں بھی آج یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا ہے۔ علماء کرام اور ذاکرین نے حضرت امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کی عظیم قربانی اور واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی اور ان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بہاول پور میں یوم عاشور کے موقع پر چھوٹے بڑے تعزیے، علم، ذوالجناح کے 70جلوس نکالے گئے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے کربلا ملتانی گیٹ پر اختتام پذیر ہوں گے۔ سب سے بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ چاہ فتح خاں سے نکالا گیا۔ جلوس کے شرکاء نے چوک کلاں میں نماز ظہرین ادا کری۔ جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی کے لئے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریسکیو 1122اور محکمہ صحت کی ٹیمیں جلوسوں کے ہمراہ رہیں۔ شہر میں موبائل فون سروس بند ہے جبکہ ڈبل سواروں پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوجی دستوں کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں