اُمیدیں ٹائمز (مانیٹرنگ ڈیسک) اس سال 2022 میں ایک بار پھر ملک میں 2 عیدیں منائی جائیں گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے کے چیئر مین نے ماہ شوال 1443 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں عید بروز منگل 3 مئی کو ہوگی۔
تاہم خیبرپختونخواہ میں بروز پیر 2 مئی کو عید منانے کا سرکاری سطح پر اعلان کر دیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ اعلان چاند کی کئی شہادتیں موصول ہونے کے بعد کیا گیا۔
اس سال پھر خیبرپختونخواہ میں بروز پیر مورخہ 2 مئی 2022 جبکہ پاکستان کےدیگر صوبوں میں بروز منگل مورخہ 3 مئی کو عید منائی جائیگی۔