بہاولپور(اُمیدیں ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے مشکل کی گھڑی میں استقامت کا مظاہر ہ کر نے والے کارکن ہمارے ہیرو ہیں انہوں نے چار سالہ فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس پر مسلم لیگ(ن) ان کو سلام پیش کرتی ہے سرکٹ ہاءو س بہاولپور میں مسلم لیگ(ن) رہنما چودھری محمود مجید اور ڈویژنل صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ چوہدری سعد مسعود کی قیادت میں ملاقات کے لئے آنے والے مسلم لیگی رہنماءوں اور کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے حمز ہ شہباز نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی ۔ نیازی سرکارکا چارسالہ دورلوٹ مار سے عبارت ہے عمرا ن نیازی نے فرح بی بی کے ذریعے ایک نیٹ ورک قائم کر کے لوٹ مار کا بازار گرم کیا اور اب اسی فرح بی بی کی کرپشن اور لوٹ مار کی پردہ پوشی کر کے عوام کو گمراہ کر نے کی کوشش کررہا ہے عمران خان ایسا فتنہ ہے جس نے اپنی انا کی تسکین کے لئے روضہ رسول کا تقدس پامال کیا اورسیاسی دشمنی میں مسجد نبوی کی بے حرمتی کی ۔
انہوں نے کہاکہ آئین شکن ٹولہ فوج،عدالتوں اور دیگراداروں کو متنازعہ بنانے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کارکن جدوجہد جاری رکھیں مسائل میں گھرے ملک کو ہم نے نیازی سرکار کی پھیلائی دلدل سے نکالنا ہے ہمارا صرف ایک ہی مقصد عوام کی خدمت ہے جس کے لئے ہ میں اپنی تمام تر توانائیوں کو پروئے کار لانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری محمود مجید اور چوہدری سعد مسعد کو مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کر نے اور کارکنوں کو حوصلہ مند بنائے رکھنے کو سراہا اور کہاکہ بہاولپور کے مسائل ان کی مشاورت سے حل کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر صوبائی نائب صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ عمران غوری، حاجی بلیغ الرحمن کھوکھر، حیات محمد خلجی، عقیل نجم ہاشمی، رانا ساجد اقبال،مستری سلیم،شیخ رفیق، شاہد رشید ایڈووکیٹ چوہدری بشارت علی، عاشق مٹھا، بلال بلوچ، اصغر جھنگوی، فیصل بھٹی، محمد محسن،مبین قریشی،غلام رسول اوردیگر بھی موجودتھے
اس موقع پر چوہدری سعود مجید اور سعد مسعود اوردیگر نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ اپنے والد کی طرح اپنی تمام ترتوانائیاں عوام کی فلاح کے لئے صرف کریں گے ۔