لاہور (اُمیدیں ٹائمز) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے استعفے پر آئینی اعتراض لگاکر مسترد کرتے ہوئے پنجاب کابینہ کا بحال کر دیا اور اسپکیر اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ جبکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔
گورنر پنجاب کے اس فیصلے پر سابق گورنر اور ن لیگ کے رہنمائوں نے استعفے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ عثمان بزدار کے استعفے کے بعد پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز شریف کو نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا تاہم گورنر پنجاب نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حلف لینے سے انکار کردیا۔ بعد از عدالت نے گورنر پنجاب کو فوری حلف لینے کا حکم دیا تھا۔
تاہم قانونی ماہرین کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے استعفیٰ کو مسترد کرنے کے بعد جس بنیاد پر انتخاب ہوا تھا وہ وجہ ہی ختم ہو گئی۔